پنجگور میں دھماکا، 2افراد جاں بحق اور 7زخمی

پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا فٹبال میچ کے بعد ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں