ممبئی : امیتابھ کی نواسی ناویا نویلی نندا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل کی پرائیویسی میں تبدیلی کرکے اسے پبلک کیا ہے جس میں ان کی اور بچن خاندان کی بہت سی تصاویر موجود ہیں جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔ناویا نے 2018 میں شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے ساتھ لندن سے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جسے صارفین کافی پسند کررہے ہیں،تصویر کے کپیشن میں ناویا نے بتایا ہے کہ یہ ری یونین تھا۔
ناویا امریکا کی فاردھم یونیورسٹی سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں گریجویٹ ہیں اور ‘آرا’ کے نام سے اپنی ایک این جی او چلاتی ہیں جو کہ صحت کے شعبے میں کام کرتی ہے۔انسٹاگرام پر ناویا نے اپنے زمانہ طالب علمی کے علاوہ خاندان کے ساتھ مختلف اوقات میں تصاویر پوسٹ کی ہوئی ہیں جن میں ان کے نانا امیتابھ بچن، نانی جیا بچن، ماموں ابھیشک بچن اور ممانی ایشوریارائے بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ آریان خان اور ناویا ا
ے دوست ہیں اور دونوں لندن کے ایک سکول میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔اس کے علاوہ ناویا نے اپنے نانا یعنی امیتابھ بچن کے ساتھ تصویر بھی پوسٹ کی ہوئی ہے جسے کافی پسند کیاجارہا ہے۔