کراچی:ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ شادی کو بچانے کے لیے نہ صرف انہوں نے گھر اور شوہر کے وہ کام بھی کیے جو انہیں نہیں کرنے چاہیے تھے بلکہ وہ تشدد اور تضحیک بھی برداشت کرتی رہیں۔
نجی نیوز چینل کےپروگرام میں گفتگو کر تےہوئےاداکارہ متھیرا نےکہا کہ شوہر سے جذباتی پیار کیا اور اپنے پیار و شادی کو بچانے کے لیے انہوں نے تشدد اور تضحیک بھی برداشت کی،شوہر سے اتنا پیار کیا کہ وہ یہ ماننے کو بھی تیار نہ تھیں کہ شوہر ان سے پیار ہی نہیں کرتے۔
View this post on Instagram
انہوں نے شادی شدہ زندگی پر بات کرتے ہوئے شوہر کے والدین اور خصوصی طور پر والدہ کے رویے پر بات کی اور کہا کہ ماوں کو سمجھنا چاہیے کہ بیٹے کی شادی کا مطلب اسے کھو دینا نہیں ہوتا، پاکستان میں زیادہ تر مائیں اس خوف کا شکار ہیں کہ شادی کے بعد وہ بیٹے کو کھو دیں گی لیکن ایسا نہیں ہوتا ، جب مائیں اس خوف کا شکار بن جاتی ہیں تو وہ مسائل پیدا کرنے لگتی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اگر کوئی تعلق یا رشتہ نہیں چل رہا اور اس میں لالچ یا ذلالت آچکی ہے تو اسے ختم کردیں، ایسا نہ سوچیں کہ مذکورہ تعلق کو ختم کرنے سے زندگی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ طلاق ہوجانے کے بعد ان کی مالی حالت خراب ہوگئی تھی اور ان کی جانب سے لوگوں سےمدد مانگنے کے باوجود ان کی مدد نہیں کی گئی، مالی مشکلات کے دنوں میں وہ کئی دن تک بھوکی رہتی تھیں اور صرف دن اور رات میں ایک وقت کا کھانا کھا کر گزارا کر رہی ہوتی تھیں جب کہ ایک سے دوسری جگہ جانے کے لیے وہ رکشوں میں سفر کرنے سمیت پیدل جایا کرتی تھیں۔
View this post on Instagram
thira