سینٹورس مال میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی

اسلام آباد: اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ایف آئی آر کے مطابق آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی۔واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی۔سینٹورس مال میں آگ لگنا، کوئی حادثہ نہیں بلکہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔پولیس نے آگ لگانے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ مارگلا میں درج کیا گیا۔آگ کس نے لگائی ؟ کیوں لگائی ؟ اور اس سے کتنا نقصان ہوا،یہ جاننے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔کمیٹی میں اسٹنٹ کمشنر آئی نائن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، سی ڈی اے کے دو ڈائریکٹر اور ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر شامل ہیں۔
کمیٹی 3 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آتشزدگی پردوگھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق سینٹورس مال میں اتوار کوآگ لگنے کا افسوسناک واقعہ تقریباً چار بجے کے قریب پیش آیا۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیمز نے بروقت آگ بجانے کی کوشش شروع کر دی آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی چودہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ، ریسکیو 1122 راولپنڈی اور مسلح افواج کی خدمات حاصل کی گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں