کراچی:دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 تک جائے گی

کراچی : صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شاکرعمر گجر نے کہا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 کے قریب پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شاکرعمرگجر نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجناس، مویشی، ادویات، بجلی اور گیس کی قیمت روزبروزبڑھ رہی ہیں، چھوٹے ڈیری فارمر کا استحصال ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 کے قریب پہنچے گی اور اگلے سال دودھ کی قیمت 200 روپے سے بھی اوپر جائے گی۔ صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ وزیراعظم اجناس کی برآمدپرپابندی لگا دیں توقیمت کم ہوسکتی ہے، وزیراعظم کوخط میں خدشات کا اظہار کیا پر شنوائی نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں