قطر نے پاکستان کو ویزا فری انٹری والے ممالک میں شامل کرلیا

دوحہ :قطر نے پاکستان کو ویزا فری انٹری والے ممالک میں شامل کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطرکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، جس کے لیے مسافر کو قطر روانگی سے پہلے ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ کی شرط پوری کرنا ہوگی جب کہ مسافر کے پاسپورٹ کی زائد المعیاد مدت بھی کم ازکم 6 ماہ ہو ، ان شرائط کو پوری کرنے کے بعد اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی شہری 30 دن تک بغیر ویزا قطر میں قیام کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے قطر ایئرویز اپنی 25 ویں سالگرہ منانے کے لیے عالمی سیل مہم کے تحت 25 فیصد رعایتی نرخوں پر ٹکٹوں کی بکنگ کی سہولت بھی دے چکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں