گوجرہ

گوجرہ موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کے کیس کا ڈرامائی ڈراپ سین

گوجرہ : گوجرہ موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کے کیس کا ڈرامائی ڈراپ سین ہوگیا ہے۔لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ڈی ایس پی گوجرہ وقار احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مبینہ متاثرہ لڑکی اور مدعی مقدمہ لوگوں کو پھنسا کر پیسے بٹورتے تھے۔متاثرہ لڑکی اور مدعی مقدمہ بین الاضلاعی گینگ کے رکن ہیں۔

متاثرہ خاتون اور مدعی مقدمہ نے منصوبہ بنا کر زیادتی کیس کا مقدمہ درج کروایا تھا اور ملزمان سے 50 لاکھ روپے طلب کیے۔ان کا گروہ دو مقدمات میں لوگوں سے بھاری رقم وصول کرچکا ہے۔یہ گروہ لوگوں پر الزامات لگا کر انہیں پھنساتا ہے اور پھر بلیک میل کرکے مالی فوائد حاصل کرتا ہے۔اس کیس کی تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ مقدمہ درج کروانے والی خاتون اور مبینہ متاثرہ لڑکی کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں۔

اس گروہ نے راولپنڈی میں بھی تین زیادتی کے مقدمات درج کر رکھے ہیں جن میں سے دو مقدمات واپس لینے کے لئے بلیک میلنگ کے ذریعے رقم حاصل کی کی۔تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ اس گروہ میں شکایت درج کرانے والی خاتون،ڈرامہ کرنے والی لڑکی، عنصر اور واصف سمیت دیگر کارندہ شامل ہیں جو پلاننگ کے تحت لوگوں کو پھنسا کر بلیک میل کرتے ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی سمیت تمام گروہوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں بتایا گیا کہ گوجرہ میں مسلح افراد نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں