سی پیک کے تحت ملک کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل ہو گیا

اسلام آباد :سی پیک کے تحت ملک کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل ہو گیا، 285 کلومیٹر طویل ڈی آئی خان تا اسلام آباد موٹروے کی تعمیر مکمل، 13 دسمبر کو افتتاح کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والی ڈی آئی خان تا ہکلہ موٹروے 3 سال کی تاخیر کے بعد بالآخر مکمل کر لی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے کی جانب سے سی پیک کے اہم منصوبے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے کو 13 دسمبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، اس اہم منصوبے پر عملی کام 2016 میں شروع ہوا تھا۔

285 کلومیٹر طویل 4 لین موٹروے کو ابتدائی طور پر 2018 میں مکمل کیا جانا تھا، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر منصوبہ 3 سال کی تاخیر کا شکار ہوا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایم 14 کو اسلام آباد موٹروے سے باقاعدہ لنک کر دیا گیا ہے، تاہم اس روٹ پر باقاعدہ طور پر ٹریفک کا آغاز نہیں ہوا۔

منصوبے کے باقاعدہ افتتاح کے بعد گاڑیوں کو ایم 14 کے استعمال کی اجازت ہو گی اور ٹول ٹکس اکٹھا کرنے کا عمل شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں