gujranwala case

گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کی کوشش

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے چک لشکری کے علاقے میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر پسند کی شادی کرنا جوڑے کا جرم بن گیا۔بتایا گیا ہے کہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق ہو گیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزمان کے حملے میں بیوی زخمی ہوئی ہے۔زخمی خاتون اور مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیوں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ میں مقتول کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جب کہ زخمی خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے ورثاء نے یہ قاتلانہ حملہ کیا ہے۔

حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں