دنیاپور: (اسامہ کریم چوہدری لندن/لاہور) دنیاپور کے گلی محلوں میں لٹکتی ہوئی تاریں دیواروں کیساتھ نصب برقی میٹر, بجلی کے بوسیدہ و ناکارہ پُول شہریوں کے لیے موت کا سامان تیار کرنے لگے بارہا دفعہ محکمے کو آگاہ کرنے کیساتھ ساتھ احتجاج بھی بے سود شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا فوری حل کیا جائے موسم برسات کی آمد کیساتھ گلی محلے سے گزرنے والوں کے لیے دہری مصیبت ہوتی ہے واضع رہے کہ شہر میں اس سے پہلے درجنوں واقعات رونما ہو چکے ہیں جن سے متعدد لوگ موت کے گھاٹ اتر گئے بعض لوگ کرنٹ لگنے سے اپنے جسمانی اعضاء ناکارہ کروا چکے ہیں.
دنیاپور:بوسیدہ پُول لٹکتی تاریں و برقی میٹر شہریوں کے لیے وبال جان






