lahore firing

مردوں کے بعد ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کی اینٹری

لاہور:فیکٹری ایریا پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کی اسلحہ کے ہمراہ متعدد تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔جس پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایکشن لیتے ہوئے خاتون کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔آج فیکٹری ایریا پولیس نے پیر کالونی کی رہائشی خاتون کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔خاتون کی متعدد فوٹیجز وائرل ہوئیں تھیں جس میں اسے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں