شہدادپور کی تعمیر و ترقی ھمارا منشور ھے.شاھد عبدالسلام تھہیم

شہدادپور(رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائےجنگ برطانیہ/لاہور) فلاحی کردار اور ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کاعہدھم اپنی مٹبت قومی سوچ, تعمیری انداز ,فلاحی کردار اور احساس زمہ داری ادا کرکے ھی ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کر سکتے ھیں ۔شہدادپور کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بلا تفریق خدمت ھمارا منشور ھے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی شہدادپور شاھد عبدالسلام تھہیم نےسماجی شخصیت چیف ایگزیکٹیو سافکو سلیمان جی ابڑو, سجاد سلیمان ابڑو اور بشیر احمد ابڑو کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کی

انہوں نے کہا کہ ھم عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر کرتے ھیں پیپلز پارٹی نے شہدادپور کو میگا پروجیکٹ جس میں فلائی اوور پل, اسپورٹس کمپلیکس اور منرل واٹر سپلائی اسکیم کی صورت عوام کے لیے خوبصورت تحفے دیئےھیں تقریب سے خطاب کرتے ھوئے سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی شہدادپور علی مرتضئی تھہیم نے کہا کہ شہروں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے . اجتماعی جدوجہد میں سماجی شخصیات کا اھم کردار ھوتا ھے ایسی تقاریب کے انعقاد اور ان میں شرکت کرنے سے عوامی مسائل سے أگاھی حاصل ھوتی ھے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے تقریب کے میزبان سلیمان جی ابڑو نے کہا کہ ایم پی اے شاھد تھہیم اور علی مرتضئی تھہیم کی تقریب میں شرکت عوامی نمائندے ھونے کا ثبوت ھیں

یہ عوامی نمائندے عوامی مسائل سے بخوبی واقف ھیں اور انکی عوامی خدمات قابل تحسین ھیں تقریب سے خطاب کرتے ھوئے پیپلز پارٹی تعلقہ شہداپور کے صدر زوالفقار زرداری ,انجمن تاجران سندھ کے نائب صدر حاجی جاوید قریشی ,انجمن تحفظ تاجران کے صدر حاجی غلام دستگیر قریشی سماجی شخصیت سید میران شہاب یدالہئ فہد خان وسان, ھندو پنچائیت کے صدر دیوان پرمانند,پیر اکرام, اور بشیر جی ابڑو نے کہا کہ شہدادپور کی ترقی مسائل کے حل کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار کرنا ھوگا تھہیم فیملی عوام کی خدمت شہر کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ھے شہدادپور کی ترقی سماجی اصلاحات کے لیے ھماری خدمات ھمارا تعاون حاضر ھے تقریب میں پروفیسر اسماعیل کنھبر,سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن زوار نقوی,سینیر صحافیوں نور سندھی و نیاز جانی, لعل بخش باگرانی, مشتاق قریشی ,راؤ محمد یوسف ۔محمد ممتاز قریشی ۔تنویر اختر ۔انور عباسی جام پنھل بھانیجو سمیت پی پی ورکرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں