شہدادپور: لوڈشیڈنگ میں اضافہ.دورانیہ 10گھنٹہ تک جاپہنچا

شہدادپور (رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور)شہدادپور میں اعلانیہ اور غیر اعلاميہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ دورانیہ 10گھنٹہ تک جاپہنچا ۔کٸی علاقوں کے ٹرانسفارمر خراب گھروں میں پانی کی قلت کاروبار ٹھپ وفاقی وزیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق شہدادپور حیسکو ون اور ٹو میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ۔دورانیہ 10گھنٹہ تک جا پہنچا ۔جبکہ کم وولٹیج اور بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کے بجلی کے آلات جل گئے ۔کٸی علاقوں کے ٹرانسفارمر خراب پڑے ہیں کٸی دنوں سےعلاقہ میں بجلی نہ ہونے سے گھروں میں پانی کی قلت اور کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ۔جس پر سول سوسائٹی کے رہنماوں ایڈووکيٹ حبیب الرحمان رند۔سید میران شہاب ۔مشتاق بٹ ودیگر نے حیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ ۔کم وولٹیج ۔ٹرانسفارمر کی بروقت مرمت نہ کرنے پر شدید ردعمل دیتے ہوٸے وفاقی وزیر پانی وبجلی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہدادپور حیسکو کی نااہل انتظامیہ کے خلاف کارواٸی کرکے عوام میں پھیلی ہوٸی بےچینی ختم کی جاٸے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں