ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر بیوی نے طلاق لے لی

لاہور: ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر بیوی نے طلاق لے لی۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں فیملی کورٹ میں خلع کے کیس کی سماعت ہوئی۔فیملی کورٹ میں جج ندیم اصغر ندیم نے سماعت کی، مایا طارق نامی خاتون کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔بیوی نے الزام عائد کیا ہے کہ میرا شوہر تشدد کرتا ہے، جوا کھیلتا ہے جب کہ شوہر نے عدالت میں بیوی پر آدھی رات کو ٹک ٹاک بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ ٹک ٹاک سب بناتے ہیں، میں بھی بناتی ہوں تاہم میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں،شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہوں کیونکہ وہ تشدد کرتا ہے۔فیملی جج نے طلاق کی ڈگری جاری کر دی۔دو سال کی بچی کے لیے ماہانہ پانچ ہزار روپے کا خرچ بھی مقرر کیا گیا۔

فییملی جج ندیم اصغر ندیم نے دونوں کے درمیان صلح کرانے اور گھر بسانے کی کوشش بھی کی تھی۔

اس سے قبل ایک اور واقعے میں بیگو سٹار پر چیٹ سے روکنے پر خاتون نے خلع لے لی تھی، فیملی عدالت میں کننزہ اعجاز کی طرف کی خلع کے دعوے کی سماعت ہوئی – فیملی کورٹ نےسوشل میڈیا پر بات چیت سے روکنے پر بیوی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی۔درخواست گزار کنزہ اعجاز نے عدالت کو بتایا کہ شوہر رکشہ ڈرائیور ہے، گھر کا گزارا نہیں ہوتا، روزانہ بیگو سٹار پر چیٹ سے پندرہ سو روپے کماتی ہوں۔

کال پوائنٹ پر بات کرکے پندرہ سو روپے کماتی ہوں۔۔ شوہر کو بتایا کہ اخلاقی دائرے میں رہ کر ویڈیو چیٹ کرتی ہوں تاہم وہ مجھے چیٹ کرنے سے منع کرتا ہے لہذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔خاتون کے شوہر آصف نے عدالت کو بتایا کہ جتنا کماتا ہوں بیوی کو اسی میں گزارہ کرنا چاہیے ،غیر مردوں سے گفتگو اچھا عمل نہیں۔بیوی میرے ساتھ رہے یا پھر سوشل میڈیا پر لوگوں سے باتیں کرے.

اپنا تبصرہ بھیجیں