روہڑی:مہنگائی کرنےوالے دکانداروں کے خلاف کارروائی ھزاروں روپے جرمانہ دکانیں سیل

روہڑی(رپورٹ نمائندہ نوائے جنگ روہڑی نعمان یونس)مختیارکار روہڑی سید زاہد حسین شاہ کی جانب سے اپنی طرف سے مہنگائی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی ھزاروں روپے جرمانہ دکانیں سیل کرنے کی وارننگ تفصیلات کے مطابق مختیارکار روہڑی سید زاہد حسین شاہ نے روہڑی پولیس کے ہمراہ مختلف اشیا کی دکانوں کریانہ مچھلی مرغی سبزی اور فروٹ کی دکانوں سے اشیا قیمتیں معلوم کی جہاں پر لاک ڈان اور رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ھوٹل مالکان کو 2000 سے 5000ھزار روپے جرمانہ لگایا اور سبزی فروشوں پر 500 سے 2000 ھزار جبکہ مہنگے داموں مرغی فروخت کرنے والے دکانداروں کو 500 سے ایک ھزار تک کا جرمانہ لگایا گیا

اس موقع پر مختیارکار روہڑی سید زاہد حسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عام استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے کی عوامی شکایات پر روہڑی اور گردونواح کے علاقوں میں پہنچ کر رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور ھوٹل مالکان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سبزی، مرغی؛ فروٹ فروشوں اور کسی بھی دکاندار یا ھوٹل مالکان کی جانب سے رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور ان کی دکانیں سیل کی جائیں گی\

اپنا تبصرہ بھیجیں