روہڑی کے علاقوں نیویارڈ کالونی پٹھان کالونی سمیت اور دیگر علاقوں میں گندگی کے ڈھیر

روہڑی (سلیم خان قاضی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور) رمضان المبارک کا بابرکت ماہ شروع ہونے کے بعد بھی شہر کے مختلف علاقوں نیویارڈ کالونی پٹھان کالونی سمیت اور دیگر علاقوں میں گندگی کے ڈھیر سیوریج کا پانی روڈ راستوں پر کھڑا ہونا معمول بن گیا میونسپل کا عملہ صفائی غائب انتظامیہ نے چشم پوشی اختیار کرلی شہریوں کا کہنا ہے کہ روہڑی میونسپل کمیٹی کو شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے کروڑوں روپے کی بجٹ مختص ہونے کے باوجود شہر کے کئی علاقے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں روہڑی میونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت،لاپرواہی اور عدم توجہ کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نیویارڈ کالونی اور پٹھان کالونی کے مین راستوں پر سیوریج کا پانی کھڑا رہنا معمول بن چکا ہے جسکی وجہ سے پیدل چلتے پھرتے علاقہ مکینوں،ماہ رمضان میں خصوصی عبادات کے لیے مساجد جانے والے افراد کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے جبکہ سیوریج کا پانی کھڑا رہنے سے ان علاقوں میں مچھروں کی بہتات ہے سماجی ومذہبی تنظیموں اور شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لیکر ڈیوٹی سے غائب رہنے والے عملہ صفائی کیخلاف کارروائی کرکے شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں