نوشہرو فیروز(رانا ندیم انجم)حوا کی بیٹی سسرال کے ظلم و درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی،شادی شدہ خاتون کے قتل کو خودکشی کارنگ دینے کی کوشش ،شوہر،سسرسمیت چار افرادپر مقدمہ داخل، نواحی علاقہ جارڑی کے گاءوں قادر ڈنو شر میں شادی شدہ خاتون مسمات کونج شر کو قتل کرکے اسکی نعش کو پنکھاسے لٹکاکر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی،لیکن پنکھاپر مٹی اور نشانات کے باعث قتل کا پردہ فاش ہونے مقتولہ کا شوہر،سسر اور دیگر اہل خانہ گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے،پیر وسن پولیس کے مطابق مقتولہ کونج شر کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر محمد علی عرف پپو شر،سسر اور دیوروں کےخلاف داخل کیا گیا، نعش کو پوسٹ مارٹم بعد ورثاء حوالے کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔
Load/Hide Comments