وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات

اسلام آباد ن جام کمال خان، صوبائی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا بعد ازاں وزیراعظم نے گورنر بلوچستان انان اللہ یٰسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال سے ملاقات کی اس دوران کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی موجود تھے.وزیراعظم کوئٹہ میں نے سانحہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان اور متاثرین کے مابین ملاقات 20منٹ تک جاری رہی جس کے بعد وزیراعظم واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
ملاقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہد کمیٹی کے رہنما آغا رضا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے وہی باتیں کیں جو گذشتہ چھ روز سے کر رہے تھے،شہدا کے لواحقین کے مطمئن ہونے پر ہی دھرنا ختم کیا تھا۔ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا۔

وزیراعظم کے سامنے ورثاء کے مطالبات رکھے۔ انہوں نے مزید اکہا کہ وزیراعظم کے سامنے بلیک میلنگ کے لفظ پر احتجاج کیا۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ بلیک میلنگ والا لفظ پی ڈی ایم کے لیڈر کے لیے کہا تھا۔، وزیراعظم نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جانے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے دہشتگردی کے خلاف سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے کہ کل رات گئے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے بعد لواحقین نے دھرنا ختم کرنے اور میتوں کو دفن کرنے کا اعلان کیا تھا کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے قتل کیے گئے کان کنوں کی نماز جنازہ کے موقع پر وفاقی وزرا اور صوبائی وزرا سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی کان کنوں کی میتوں کو گذشتہ شب دھرنے کے مقام سے ہزارہ ٹاﺅن میں ولی عصر امام بارگاہ منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں