24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی کے بحران پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا

اسلام آباد : ملک کے جنوبی علاقوں میں پاور پلانٹس کی ٹرپنگ کا معاملہ،24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ملک میں بجلی کے بحران پر مکمل قابو نہ پایا جا سکا۔ کراچی سمیت ملک کے جنوبی حصے میں بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسمیشن کی بحال کا کام جاری ہے،ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 932 میگا واٹ تک پہنچ گیا،بجلی کی طلب 24 ہزار میگا واٹ جبکہ مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار 16 ہزار 68 میگا واٹ کی جا رہی ہے،شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔
تھرمل پاور پلانٹس 50 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں اور تربیلا ڈیم کے بجلی پیدا کرنے والے 10 یونٹس بند ہیں۔
وزرات توانائی اور پیداوار پورے ملک میں بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کردیا۔ وزرات توانائی اور پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بجلی کی ترسیل کا نظام پورے ملک میں مکمل بحال کر دیا گیا ہے، آج صبح کراچی کے جنوب میں پانچ سو کے وی کی 2 لائنوں میں آنے والے خلل کو دور کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک میں بجلی بحال ہوگئی جب کہ متبادل ذرائع سے بجلی کی رسد بڑھائی جا رہی ہے جو جلد معمول پر آجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں