ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار، قیمت 227 روپے پر آگئی

کراچی: ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج بھی ڈالر کے انٹربینک نرخ میں ایک روپیہ 17 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

وزیر اعظم کے بیرون ممالک دوروں اور اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی کے بعد سے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو بھی ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 17 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر کی انٹربینک قیمت 227.28 روپے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 230 روپے کی سطح پر مستحکم رہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے چارج سنبھالتے ہی وزارت خزانہ اور مرکزی بینک میں اپنا رسوخ بڑھانے سے پاکستانی روپیہ استحکام کی جاب گامزن ہے تاہم بعض معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر نے جتنا نچلی سطح پر جانا تھا وہ عمل مکمل ہوگیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کا مارکیٹ فورسز کی بنیاد پر ایکس چینج ریٹ کا نظام جاری رکھنے اور معیشت کی بگاڑ کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے قوانین میں تبدیلی کے عندیے سے ڈالر کی تنزلی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں