یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں

اسلام آباد : حکمران اتحاد نے آج اسلام آباد میں انتہائی اہم پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں ۔
ہمیں آئین کو بحال کرنے کے لیے 30 سال جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔اتحادی جماعتیں جمہوری نظام چاہتی ہیں ۔نظر آرہا ہے کہ کچھ افراد کو جمہوری نظام ہضم نہیں ہورہا ہے۔ون یونٹ نظام آپ سے برداشت نہیں ہورہا۔آپ سے برداشت نہیں ہورہا کہ آپ کے سلیکٹڈ نے تاریخی قرض لیا،ہم نے نہ تو تشدد کا راستہ اپنایا نہ ہی غیر مناسب زبان استعمال کی۔
مریم نواز کو جیل میں ڈالا گیا، فریال تالپور کو رات کو گھسیٹ کر قیدمیں رکھا گیا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے ادارے غیر متنازعہ رہیں۔تمام سیاسی جماعتیں بل بنچ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔فل بنچ کا فیصلہ جو بھی ہو گا ہمیں قبول ہو گا۔عمران خان کے دباؤ میں آکے آئین کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔اس سے قبل مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتی ہوں،چرچل نے سوال کیا تھا کہ کیا عدالتیں انصاف دیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں