نیویارک: امریکی گلوکارہ بلی ایلیش نے کم عمری میں فحش فلمیں دیکھنے کی لت میں مبتلاہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ 11سال کی عمر سے ہی اس لت میں پڑ گئی تھیں جس کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت شدید متاثر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کم عمری میں ہی پرتشدد فحش فلمیں دیکھنے لگ گئی تھیں جس کے سبب انہیں بہت بھیانک خواب آتے تھے۔
گریمی ایوارڈ یافتہ 19سالہ بلی ایلیش کا کہنا تھا کہ ”میں سمجھتی ہوں کہ فحش مواد لوگوں پر تشدد اور ان کے جنسی استحصال کے مترادف ہوتا ہے۔میں نے جب اپنی لت کے بارے میں اپنی والدہ کو بتایا تو وہ خوفزدہ ہو گئی تھیں۔ کم عمری میں اس لت نے میری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بہت متاثر کیا۔ میرے خیال میں فحش مواد تک کم عمر لوگوں کی رسائی کو روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔“