ayesha akram

مینار پاکستان واقعہ، متاثرہ لڑکی مشکل میں پھنس گئی

لاہور: گریٹر پارک واقعہ میں ایک نیا موڑ آ یا ہے۔ہجوم کا شکار ہونے والی عائشہ اکرم کے خلاف مقدمہ درج کی درخواست جمع کرا دی گئی۔ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے خلاف تھانہ شاہدہ میں مقدمہ کی درخواست شہری میاں توصیف کی جانب سے دی گئی۔درخواست میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے دوست ریمبو کے خلاف کارروائی کی بھی استدعا کی گئی۔

شہری میاں توصیف نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کے لیے رٹ زیر دفعہ 22A,22B ضابطہ فوجداری کے تحت قانونی کاررائی کی جائے۔درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزموں نے ملی بھگت سے یہ کھیل کھیلا۔شاہدرہ پولیس کے مطابق درخواست موصول ہوئی قانونی کارروائی اعلیٰ افسروں کے حکم پر کی جائے گی۔دوسری جانب مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی اور اسے بے لباس کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ کو بھی گرفتار کیا جائے ، ہمیں انصاف چاہئیے،ہم نے کچھ نہیں کیا،پولیس نے ہمیں بلا جواز گرفتار کیا ہے۔

ملزمان کے اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے بے گناہ ہیں ، انہیں بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے ، ایک ملزم کی فیملی نے کہا کہ 14 اگست کو ہمارا بچہ گھر میں تھا،ایک اور گرفتار ملزم نے کہا کہ ہمارا بچہ بھی ان کے ساتھ تھا جس پر اسے گرفتار کر لیا ، ایک اور فیملی نے بھی حکام سے مطالبہ کیا کہ عائشہ اکرم کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ، 12 اگست کو عائشہ اکرم نے مسیج کرکے لڑکوں کو وہاں بلایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں