لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 71سالہ بزرگ شہری کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا،پولیس نے وزیراعلیٰ کے حکم پر بزرگ شہری کو رہا کردیا گیا، پولیس نے بزرگ شہری کو مینار پاکستان واقعے میں گرفتار کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مینار پاکستان واقعہ میں 71سالہ بزرگ شہری کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پولیس نے بزرگ شہری کو رہا کردیا ہے، پولیس نے بزرگ شہری کو مینارپاکستان واقعے میں گرفتار کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خواتین کے ساتھ دست درازی کے کیسز کی رپورٹ مانگ لی ہے، پنجاب میں خواتین کے ساتھ دست درازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، خواتین کو تحفظ دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سزائیں دلائیں گے۔
واضح رہے لاہور گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کے واقعے میں 71 سالہ بزرگ کو بھی گرفتار کیا تھا۔
شاہدرہ پولیس نے وزیر خان نامی شخص کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا تھا۔ پولیس مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 17 سال سے 25 سال کےعمر کے لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق وزیر خان بھی لڑکی سے بدتمیزی کرنے والے ہجوم میں شامل تھے تاہم اس حوالے سے ابھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
لاہور گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کا واقعہ ، 71 سالہ بزرگ بھی گرفتار #ayeshaakram #IqbalPark #GNN pic.twitter.com/KBkrke48Qa
— GNN (@gnnhdofficial) August 21, 2021