کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن کا کتا گم ہوگیا،پولیس اور کارپوریشن عملہ کتا ڈھونڈنے میں مصروف

گوجرانوالہ : کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن کا کتا گم ہوگیا، علاقے میں اسپیکر پر اعلانات کروا دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے کمشنر کا کتا رہائش گاہ سے گم ہو گیا۔ کارپوریشن عملہ و دفتری امور کی بجائے کتا ڈھونڈتے کے لیے لاؤڈ اسپیکر سے اعلانات کرنے میں مصروف رہا۔اعلان میں اپیل کی گئی کہ اعلیٰ نسل کا کتا جس کو ملے فوری کمشنر آفس پہنچا دے۔

اگر سرچ آپریشن کے دوران کسی کے گھر سے کتا ملا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کتا گمنے کے بعد پولیس نے گھروں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ لاؤڈ اسپیکر پر کتے کی تلاش کے لیے کیے گئے اعلانات کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں شہریوں کو یہ کہہ کر دھمکایا جا رہا ہے کہ اگر کسی کے گھر سے کتا ملا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں