دنیاپور ( اسامہ کریم چوہدری نوائے جنگ لندن/لاہور)تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ.تفصیل کے مطابق دنیاپور کے نواحی گاؤں 342/ڈبلیو بی میں (س) نامی خاتون کی ساس نے چارجر گُم ہونے پہ کمرے میں بند کر کے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر زبردستی تیزاب پلا دیا (س) نے دروازہ توڑ کر بھاگ کر جان بچائی وہاں سے اپنے ماں باپ کے گھر پہنچی تو اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اُس کا. علاج جاری ہے
واضع رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد دفعہ ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں مگر تیزاب گردی کے حوالہ سے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جاتا وقتی طور پہ ہلچل کے بعد معاملہ ٹھپ کر دیا جاتا ہے
دنیاپور:چارجر گم کرنے پر ساس کا بہوپرتشدد.تیزاب پلا دیا




