fire

لاہور میں نجی گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ، متعدد لڑکیاں جاں بحق

لاہور : لاہور میں نجی گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ، متعدد لڑکیاں جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشہور علاقے رائیونڈ روڈ پر واقع گرلز ہاسٹل میں بدھ کی رات کو آگ بھڑک اٹھنے کا تشویش ناک واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ راوئیونڈ روڈ پر نیو لاہور پارک کے علاقے میں واقع گرلز ہاسٹل میں لگنے والی آگ کے باعث 22 سالہ نیلم، 25 سالہ منیزہ، اور 40 سالہ ربیکا جان کی بازی ہار گئیں۔

جاں بحق تینوں خواتین ہاسٹل میں موجود تھیں جب وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے باعث 4 لڑکیاں شدید زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا گیا ہے، عمارت میں موجود باقی تمام خواتین کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ گرلز ہاسٹل کی عمارت میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ عملے نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے اور امدادی آپریشن کا عمل شروع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں