شہدادپور میں گٹر اور نالیوں کا پانی تالاب کی صورت اختیار کرگیا

شہدادپور (رپورٹ عباس رضامحمدانی نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ/لاہور)شہدادپور میں گٹر اور نالیوں کا پانی تالاب کی صورت اختیار کرگیا.تفصیل کے مطابق ڈسپوزل بند ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں گٹروں اور نالیوں کا پانی تالاب کی صورت اختیار کر گیا ۔پبلک ہیلتھ اھلکار گہری نیند سو گٸے ۔تاجروں اور سول سوسائٹی کی شدید مزمت ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے علاقہ ابدال نگر میں قاٸم پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے زیر اثر ڈسپوزل بند ہونے سے شہر میں گندا پانی سڑکوں پر جگہ جگہ تالاب کی صورت اختیار کر گیا ۔گندے پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے آمدورفت اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی ۔کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ۔

محلہ اور گلیوں میں کچرے کے انبار لگ جانے سے تعضن پھیل گیا ۔سینٹری ورکرز گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے لگے ۔جس پر انجمن تحفظ تاجران کے صدر الحاج غلام دستگیر قریشی ,شہدادپورتاجر اتحاد کے جنرل سیکریٹری امان ناگرہ, اور تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکریٹری منوچر گجر نے بلدیہ اور پبلک ہیلتھ کی ناقص کارکردگی پر سخت ردعمل دیتے ہوٸے کہا کہ پہلے ہی کاروبار نہیں ہے دوسری جانب روز روز گندا پانی سڑکوں پر نکل جاتا ہے جس سے بدبو کی وجہ سے دکانوں پر بیٹھنا محال ہوجاتا ہے ۔اور گاہک بھی نہیں أتے انھوں نے ڈی سی سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ ھنگمی بنیادوں پر سیورینج سسٹم کو بہتر کرکے ملوث افراد کے خلاف کارواٸی کی جاٸے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں