لاہور :باغبانپورہ میں سڑک اچانک دھماکے سے پھٹ گئی..بڑا شگاف پڑ گیا

لاہور :لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں زیر زمین دھماکوں سے مین روڈ پر دو جگہوں پر شگاف پڑ گئے ، پراسرار دھمکوں نے شہریوں کو شدید حیرت میں مبتلا کر دیا گیاہے لیکن ابھی تک اس کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے ۔جب کہ خیال کیا جا رہا ہے کہ دھماکا گیس کی لیکیج کی وجہ سے ہوا.

سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک موٹر سائیکل والا گزر رہاہے اور اچانک سڑک دھماکے سے پھٹ جاتی ہے ،خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ،دھماکے کی آواز سننے کے بعد جب لوگ باہر نکلے اور شگا ف دیکھا تو سمجھے کہ زیر زمین نالے کے اندر کسی نے دھماکہ خیز مواد پھینکاہے۔جس وجہ سے یہ دھماکے ہوئے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سول ڈیفنس اور بم ڈسپوژل سکواڈ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع کا جائزہ لیا، انتظامیہ کا کہناتھا کہ زیر زمین گٹروں اور پائپ لائنز میں گیس جمع ہونے سے دھماکا ہو جاتا ہے، تاہم ابھی اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں