کراچی:پولیس کا فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 20 سے 25 سال کے متعدد لڑکے لڑکیاں گرفتار

کراچی :گڈاپ پولیس نے فارم ہاوس پرہونے والی ڈانس پارٹی میں چھاپہ مارکر 7 خواتین سمیت 19 افراد کو گرفتار کرکے ، حقہ ، شیشہ ، تمباکو اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ پولیس کو اطلاع ملی تھی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک فارم ہاوس پر ڈانس پارٹی ہورہی ہے جس پر پولیس نے فارم ہاوس کو چاروں طرف سے گھیرے میں لینے کے بعد 7 خواتین سمیت 19 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے حقہ ، شیشہ ، اور دیگر ممنوعہ چیزیں برآمد کرلیں پولیس کے مطابق تمام افراد حکومت کی جانب سے لگائے گئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے تھے جس پر ان کے خلاف جرم دفعہ ، 188 اور 269 لگاکر انھیں گرفتار کیا گیا۔

یونیورسٹی کے 20 سے 25 سال کی عمر کے طلباء وطالبات بڑے اسپیکر پر زوردار نغموں پر رقص کر رہے تھے اور نشے میں دھت تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں ایک نوجوان اہم شخصیت کا بیٹا تھا جس نے گرفتاری کے وقت مزاحمت کی اور اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے پولیس پارٹی کو معطل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔، اتوار کی صبح گڈاپ پولیس نے گرفتار لڑکیوں سمیت 19 افراد کو عدالت میں پیش کیا تو تمام افراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کردیا گیا۔

ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ پولیس نے فارم ہاوس کرائے پر دینے والے مالک اور منیجر کو گرفتار نہیں کیا بلکہ انھیں مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر رہا کردیا گرفتار افراد کا کہنا ہے اگر فارم ہاوس کا مالک اور منیجر فارم ہاوس کرائے پر دینے سے منع کردیتے اور اطلاع دیتے کہ حکومت سے جانب سے فارم ہاوس بند ہے تو وہ اسے بک نہیں کراتے ۔
، واقعے کے وقت پکڑی گئیں لڑکیاں اور لڑکے نشے میں دھت اور ڈانس کررہے تھے پولیس افسر نے مزید بتایا لڑکیاں شراب کے ساتھ ساتھ آئس اور شیشہ پینے میں مشغول تھیں لڑکیوں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں اور رہا ہونے والے لڑکے یونیورسٹی اور کالجز کے اسٹوڈنٹ ہیں فام ہاوس پر بڑے بڑے اسپیکر ، ساونڈ سسٹم ، لگائے گئے تھے جبکہ باربی کیو کا بھی انتظام کیا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں