راولپنڈی : راولپنڈی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے میٹرو ٹریک بند کرنے والے احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کرکے ان سے پریڈ کروادی ، ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے میٹرو ٹریک بند کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کیا ہوا ہے ، اور راولپنڈی کے میٹرو بس ٹریک پر گرفتاری مطاہرین کی ایک لمبی لائن لگی ہوئی ہے ، جن سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پریڈ کراوئی جارہی ہے۔
راولپنڈی
مذہبی و سیاسی جماعت کی جانب سے میٹرو ٹریک پر جاری قبضہ واگذار کرالیا گیا
سحری کے، وقت شروع کیا گیا رینجرز، اور پولیس کا، مشترکہ آپریشن میٹرو ٹریک پر گرفتار افراد کی پریڈ @TLPRwpDivision @RajaWaheed75 @RwpPolice pic.twitter.com/T6RbTE1Xpr— Shakeel Qarar (@Qarar009) April 14, 2021
خیال رہے کہ ملک بھر میں احتجاج کرنے والے مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ، جس کے بعد کئی شہروں میں بند سڑکیں کھول دی گئیں ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے لیاقت باغ میں بھی پولیس اور رینجرز نے مظاہرین کے خلاف آپریشن کیا ، جس کے نتیجے میں مظاہرین سے لیاقت باغ کو خالی کروانے کے بعد علاقے میں ٹریفک بھی بحال کردی گئی ،
تاہم اس دوران مظاہرین کی جانب سے لیاقت باغ میں توڑ پھوڑ کی گئی جس میں باغ کے جنگلے توڑ دیئے گئے اور بینچز کو آگ لگا دی ، اسلام اباد کے نواح میں واقع بارہ کہو کے علاقے میں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جہاں رات 3بجے تک مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں جاری رہیں جس کے بعد بارہ کہو میں پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں ٹریفک کھول دی گئی جب کہ فیض آباد پل پر بھی پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔