اوکاڑہ ضلع میں اس وقت کرونا کے 214مثبت کیس ہیں،ترجمان ضلعی انتظامیہ

ِاوکاڑہ(: ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ ضلع میں اس وقت کرونا کے 214مثبت کیس ہیں جن میں سے 5مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سائوتھ سٹی میں زیر علاج ہیں جبکہ 209مریض اپنے گھروں میںآئسو لیشن میں ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کرونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے جس تیزی سے یہ مرض پھیل رہا ہے صرف احتیاط سے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی ضرورت کے تحت ہی ماسک لگا کر گھر سے باہر نکلیںاور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیںزیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں