پیرمحل ( ملک ثاقب سہیل تمیمی نمائندہ خصوصی نوائے جنگ) جمہوریت سوشلسٹ معشیت اور عوام کی طاقت جیسے نعرے دینے والے نہ ڈر لیڈر ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 42ویں برسی شیخ محمد اکرم تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی کی رہائش گاہ میں منائی گئی ۔تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا کی گئی ۔ اس موقع پر تحصیل صدر شیخ محمد اکرم نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو ایک عظیم عوامی لیڈر تھے ۔
انہوں اپنے دور اقتدار میں غربیوں کی معاشی اور معاشرتی حالت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے عوام کے لئے ان سے آگے بڑھ کر اپنی جان کی قربانی دی۔اس موقع پر سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی مشرف غوث نے کہا ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور ضیا الحق جیسے ڈکٹیٹر کا آج نام لینا بی کوئی پسند نہیں کرتا۔ہم آج 42 سال بعد بھی ذوالفقار علی بھٹو شہید کے عدالتی قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں