لودھراں (مزمل حسین اجاگر نمائندہ نوائے جنگ برطانیہ /لاہور ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما جہانگیر ترین گزشتہ روز لودھراں پہنچے جہاں انہوں نے مختلف پارٹی رہنماؤں کی وفات پر پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ جہانگیر ترین نے پاکستان تحریک انصاف تحصیل لودھراں کے صدر مہر اکرم سیال, سابق ناظم یونین کونسل روانی ملک عبدالرحمان آرائیں،سابق ناظم ڈاکٹر افضل آرائیں کے بھائی، شہزاد لودھرا کے والد، حاجی ظہور احمد کی والدہ،شیخ منور کے بھائی،چوہدری اعجاز یوسف کے والد، ڈھورے والا پر میاں خلیل جبلہ کی وفات اور ٹھٹی سمیجہ میں طاہر رشید کی والدہ کی وفات پر ورثاء سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
جہانگیر ترین نے اپنے میڈیا کوارڈینیٹر غضنفر ریحان کے والد و دیگر عزیزو اقارب کی وفات پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری زوار حسین وڑائچ، پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری رانا ارسلان خان، چوہدری نواز وڑائچ، محبوب خان بلوچ، ملک ریاض آرائیں، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی لودھراں ملک ارسلان نواز بھٹہ، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کہروڑپکا حاجی راؤ عمران، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن سید باغ علی نقوی، سٹی صدر کہروڑپکا رانا عبدالحمید ایم ڈی، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ثقلین گجر، تحصیل صدر راؤ نوید دیگر بھی ہمراہ تھے۔ علاؤہ ازیں جہانگیر ترین نے علی ترین فارم پر سابق صوبائی وزیر چوہدری زوار حسین وڑائچ اور انکے بھائی چوہدری نواز وڑائچ سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا