اسلام آباد : پاکستان کی معروف ٹرانس جینڈر ماڈل و اداکارہ رمل علی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔رمل علی کو پی ٹی آئی ویلفئیر ونگ کی رکنیت بھی دی گئی ہے اور انہیں ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی بھی رکنیت بھی دی گئی ہے۔رمل علی کو دونوں اداروں میں صنفی تفریق کے لیے کوارڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے،رمل علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حصہ بننا میرے لیے باعث فخر ہے اور وہ اپنے جیسوں کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی۔
Transgender model Rimal Ali joins PTI pic.twitter.com/goEqzWla9b
— Muqadas Farooq Awan (@muqadas34) January 29, 2021
کچھ روز قبل ہی رمل علی بھی تشدد کا نشانہ بنی تھیں ۔اس حوالے سے رمل علی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اس کے بھنویں اور سر کے بال کاٹ دئیے،میرے بازؤں کو سگریٹ سے سلگایا گیا۔
مجھے شدید ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے ملزم کا نام جہانزیب خان بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کئی عرصہ سے مجھے تنگ کر رہا تھا، میں نے اس کی وجہ سے کئی مقامات بھی تبدیل کیے لیکن اس نے میرا پیچھا نہیں چھوڑا۔
رمل نے میڈیا اور انصاف دینے والے اداروں سے مدد مانگ لی۔رمل علی کا کہنا تھا کہ مجھے آئے روز تشدد کا سامنا کرنا ہڑ رہا ہے۔اس پیغام کے بعد میری جان کو خطرہ ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو اٹک سے تعلق رکھنے والا بااثر شخص جہانزیب ہو گا۔ رمل علی نے الزام عائد کیا کہ میری عصمت دری کی گئی اور مجھے ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مجھے شوبز انڈسٹری میں کا کرنے سے روکا جا رہا ہے۔اس واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔صارفین نے خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔