شوہر سے دوسری شادی کا بدلہ لینے کے لیے بیوی کا خطرناک اقدام

کراچی : شوہر سے دوسری شادی کا بدلہ لینے کے لیے بیوی نے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ماں نے اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔سعید آباد پولیس کے مطابق ماں نے بیٹی کو زہریلی دوا پلا کر قتل کر دیا۔پولیس نے کمسن بیٹی کو زہر دے کر قتل کرنے والی سنگدل ماں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سعید شاکر حسین نے بتایا کہ بلدیہ سیکٹر 8 میں رہائش پذیر صبا نامی خاتون کے گھر سے اس کی 8 سالی بیٹی کی لاش ملی تھی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو خاتون نے بتایا کہ اس نے بیٹی کو چوہے مار دوا پلائی تھی جس کے باعث وہ ہلاک ہو گئی۔پولیس نے خاتون کے اس بیان پر اسے گرفتار کیا۔

تفتیش کے دوران خاتون نے انکشاف کیا کہ اس کےشوہر طالب حسین نے طلاق دے کر دوسری شادی کر لی تھی، گذشتہ 8 ماہ سے گھر کا خرچہ نہیں دے رہا تھا لہذا غربت اور مہنگائی سے تنگ کر یہ قدم اٹھایا کیونکہ وہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کہاں سے کھلاتی جس پراس نے شوہر کو سبق سکھانے کے لیے اپنی بیٹی مریم کو چوہے مار دوا پلائی تھی۔

گرفتار خاتون تین بچوں کی ماں تھی۔پولیس نے ملزمہ کے شوہر کو تلاش کرنا بھی شروع کر دیا ہے تاکہ اس سے بھی مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے مقدمہ بھی اسی کی مدعیت میں درج کیا جائے۔پولیس نے متوفیہ مریم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں گھر کے اندر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا، جبکہ قیوم آباد سی ایریا سے نوجوان لڑکی کی گولیاں لگی لاش ملی۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن جنگل اسکول نزد جمعہ بازارکے قریب واقع ایک گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ ارم شہزادی زوجہ حامد جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی ،مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی ،پولیس کے مطابق مقتولہ کواس کے شوہرحامد نے مبینہ طور پرگھریلو ناچاکی کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کیا ہے واقعے کے بعد مقتولہ کا شوہراپنے تین بچوں کو لیکرفرار ہو گیا بعدازاں ملزم حامد نے اپنے تینوں بچے ایک رشتہ دار کے گھرچھوڑے اورخود فرارہو گیا ،پولیس کے مطابق میاں بیوی میں کس بات پرجھگڑا ہوا یا کوئی پرانا معاملہ تھا اس حوالے سے مزید جھان بین جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں