فیصل آباد : نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر پردیسی کو لوٹ لیا، متاثرہ شخص کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ جھال خانوانہ ستیانہ روڈ پر نوسربازوں نے گزشتہ شام بھکر کے رہائشی 35 سالہ خالد کو باتوں میں لگا کر نشہ آور جوس پلایا جس کے پیتے ہی اس کی حالت غیر ہو گئی تو اس کی جیبوں کا صفایا کر کے جھال پل کے نیچے چھوڑ کر فرار ہو گئے، بعدازاں راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔