ضلع جھنگ میں 478بزرگ شہریوں کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے،محکمہ صحت

جھنگ: محکمہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ضلع جھنگ میں 478بزرگ شہریوں کوگزشتہ روز تک کورونا ویکسین لگادی گئی،ریڈ کریسنٹ ہسپتال میں 166،ڈی ایچ کیو میں 91،سپورٹس کمپلیکس میں 82،ٹی ایچ کیو شورکوٹ 39،گڑھ مہاراجہ میں68،ٹی ایچ کیو احمد پور سیال میں28 اورٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری میں4 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اس کیعلاؤہ1322 ہیلتھ سٹاف کو پہلی اور564 کو دوسری روز بھی دی جا چکی ہے۔ضلع میں کورونامثبت کیسز 96 ہیں اور تمام مریضوں کو جھنگ،تحصیل شورکوٹ،اٹھارہ ہزاری اور احمد پور سیال میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ضلع میں کورونا کے مجموعی طور پر1202کیس رپورٹ ہوئے تھے جن میں سی1088 صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ کورونا سے اب تک ضلع بھر میں19 اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں