شادی کے فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کو سگریٹ پلانے والا پاکستانی دولہا

لاہور: اپنی شادی کے شاندار لمحو ں کو محفوظ کرنے کے لیے نئے جوڑے لاکھوں روپے خرچ کر کے فوٹو شوٹ کراتے ہیں اور اس کے لیے مہنگی مہنگی آوٹ ڈور لوکیشنز بھی ڈھونڈتے ہیں تاکہ شادی کی خوبصورت تصویریں البم میں قید کی جا سکیں۔ان لمحوں کو یاد گار بنانے کے لیے جوڑے طرح طرح کے انداز اپناتے ہیں لیکن ایک نئے جوڑے نے سوشل میڈ یا صارفین کو بھڑکا دیا۔

لاہور کے ایک فوٹوگرافر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک شادی کی فوٹوگرافی کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کی جس میں دولہا بڑی خوشی سے مسکراتے ہوئے اپنی دلہن کو سگریٹ پلا رہا ہے،دلہن بھی سگریٹ کا کش لگاتی ہے جس کے بعد دولہا بڑے فخریہ انداز کی دلہن کی طرف دیکھتا ہے او ر پھر خود بھی کش لگاتا ہے۔یہ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈ یا صارف بھڑک اٹھے۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ شخص بیوی کو سگریٹ پلانے کے بعد اتنا فخر کیوں محسوس کر رہا ہے?