اس بار کورونا سے زیادہ پاکستانی مر سکتے ہیں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اس بار کورونا سے زیادہ پاکستانی مر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے وار پاکستان پر شدت کے ساتھ جاری ہیں۔اس بار کورونا نے کئی اہم شخصیات کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔جب کہ اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اگر حالات اسی طرح رہے تو حکومت کی جانب سے جلد سخت فیصلوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسی حوالے سے وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی خبر دار کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور پچھلی دفعہ کی نسبت اس مرتبہ ذیادہ پاکستانی مر سکتے ہیں۔
۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن پی ڈی ایم نے پابندی کے باجود جلسے جاری رکھینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ انتہائی غیر ذمہ داری ہے۔ مجھے امید ہے کہ سیاست دان عقل کے ناخن لیں گے اور سیاست سے ذیادہ لوگوں کی جانوں کی فکر کریں گے۔

۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے شہریوں کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ملک بھر میں 2208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی۔