سائرہ شہروز کے تازہ بولڈ فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیا پر ’آگ‘ لگادی

کراچی : سائرہ یوسف چند ماہ قبل اس وقت سوشل میڈیا پر زیربحث رہیں جب ان کی شادی افسوسناک طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور اب وہ اپنے ایک نئے بولڈ فوٹوشوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز ہیں اور اس شوٹ کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اس فوٹوشوٹ میں سائرہ اور شہریار منور اکٹھے نظر آتے ہیں اور ایسے انداز میں کہ انٹرنیٹ صارفین انہیں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار قرار دے رہے ہیں۔

ان تصاویر پر ولید امان اللہ نے کہا یہ دن بدن کپڑے اترتے جا رہے ہیں آہستہ آہستہ

ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”لوگ کہہ رہے ہیں کہ سائرہ اور شہریار ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔“

رپورٹ کے مطابق اس فوٹوشوٹ میں سائرہ اور شہریار جس طرح ایک دوسرے میں منہمک نظر آ رہے ہیں، اس سے ہمیں ڈرامہ سیریل ’ہو من جہاں‘ کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ اس میں بھی سائرہ اور شہریار اس انداز میں اکٹھے نظر آئے کہ لوگوں نے انہیں ’کپل‘ (Couple)قرار دینا شروع کر دیا۔ اس کے بعد سائرہ اور شہریار ’غازی‘ میں اکٹھے نظر آئے تھے۔