دانیہ نے عامر لیاقت کے ساتھ شادی نہیں بلکہ پیسوں کی خاطر ڈیل کی تھی

کراچی:معروف میزبان مرحوم عامر لیاقت کی سابق اور پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو بھی خلع دے دی تھی،انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ نے عامر لیاقت کے ساتھ شادی نہیں بلکہ پیسوں کی خاطر ڈیل کی تھی، سیدہ بشریٰ اقبال نے سابق شوہر کی تیسری بیوی دانیہ ملک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت اپنی آخری اہلیہ کو بھی خلع دے چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نے گھر بسانے کے لیے تیسری شادی کی تھی لیکن افسوس انہیں یہ حقیقت معلوم نہ تھی کہ یہ شادی نہیں بلکہ ڈیل ہے۔
دانیہ سے شادی ہوتے ہی تین سے چار ماہ کے اندر عامر لیاقت کا بینک اکاؤنٹ خالی ہو گیا تھا اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ عامر لیاقت نے لوگوں سے ادھار پیسے لیے۔ بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر عامر لیاقت نے دانیہ ملک سے صلح کرنے کی کوشش کی مگر پھر انہوں نے اپنی ہی زندگی میں وکیل کو خلع کے کاغذات پر راضی نامہ لکھوادیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب عامر لیاقت کا انتقال ہوا تو ان کے وکیل دانیہ ملک کے پاس خلع کا راضی نامہ لے کر پہنچے مگر انہوں نے اس سے قبل ہی عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست واپس لے لی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دانیہ ملک کی جانب سے تنسیخ نکاح کی درخواست واپس لیے جانے کی وجہ سے قانون کی نظر میں عامر لیاقت کا خلع تسلیم نہیں ہوسکتا مگر شرعی لحاظ سے ان کی خلع ہوچکی۔
بشریٰ اقبال نے الزام عائد کیا کہ دانیہ ملک اور عامر لیاقت کی شادی نہیں بلکہ ایک طرح سے ڈیل ہوئی تھی اور خاتون نے محض چند ماہ میں ان کے سابق شوہر کو لوگوں سے بھیک مانگنے تک مجبور کردیا۔ ان کے مطابق عامر لیاقت تو شادی کرنا چاہتے تھے مگر انہوں نے ڈیل کرلی اور دانیہ ملک نے چار ماہ کے اندر ہی ان سے خلع لینے کے لیے عدالت کا دروازا کھٹکھٹایا اور پھر اپنی درخواست واپس بھی لے لی۔ بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کے انتقال سے قبل دانیہ ملک اور ان کی والدہ صرف طلاق کا مطالبہ کرتی رہی تھیں مگر انتقال کے فوری بعد وہ ان کی بیوہ بننے کا ڈراما کرنے لگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں