فیاض الحسن چوہان نے وزیر جیل خانہ جات بنتے ہی پہلا حکم کیا جاری کیا ؟جان کر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پریشان ہو جائیں گے

لاہور : پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے قلمدان سنبھالتے ہی پہلا محکمہ جاتی حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے پہلے حکمنامے میں جیل حکام سے معلوم کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے و پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو کون سی سہولتیں حاصل ہیں؟۔صوبائی وزیرجیل نے کہا کہ صوبے کی جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، پنجاب کی جیلوں میں تمام قیدیوں کو یکساں اور بہترین سہولتیں فراہم کرنا مشن ہے۔