” یہ دو ویڈیو بہت ہی خطرناک ہیں ، سامنے آ سکتی ہیں “ گرما گرم سیاسی ماحول میں ریحام خان کی اینٹری

اسلام آباد : اس وقت سیاسی صورتحال ویسے ہی گرم چل رہی ہے اور اس میں اب وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی اینٹری مار دی ہے اور دعویٰ کیاہے کہ ایسی ویڈیوز موجود ہیں جو کہ بہت ہی خطرناک ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دو ویڈیوز ہیں جن کا سب کو پتا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی ایک اور ویڈیو ہے ، باوثوق ذرائع نے مجھے کل بتایاہے ، وہ بہت خطرناک ویڈیو ہے ، وہ ویڈیو شائد دکھانے کی ضرورت نہ پڑے ،کیونکہ جن کی ویڈیو ہے ان کو بھی پتا ہے ، اس میں ایک صاحب ایسے ہیں جن کے ساتھ لوگوں کی محبت کوئی خاص ہے نہیں ، جنہوں نے مجھے بتایاہے وہ ن لیگ کے ذرائع نہیں ہیں ، وہ ویڈیو بڑی آفیشل قسم کی ہے ۔

ریحام خان کا کہناتھا کہ ، اگر یہ بات سچ ہے تو وہ بڑی خوفناک انفارمیشن مجھے ملی ہے ، مجھے یقین ہے کہ میاں صاحب کے پاس بھی یہ انفارمیشن ہو گی ، یہ وہ دو ویڈیو نہیں ہیں جن کا اشارہ میاں صاحب خود بھی دے چکے ہیں اور ن لیگ نے دیاہے ، یہ ویڈیو اس سے بڑھ کر ہے ، میرے ذرائع نے جو بتایاہے اس پر مجھے بڑی آسانی سے یقین آ گیاہے ، وہ ایسی بات ہے جو کہ ناقابل یقین بھی ہے لیکن مجھے ذرائع پر یقین ہے ،وہ شخصیت بالکل ہی آج کل غائب ہے ،اس وجہ سے یہ بات بھی سمجھ آتی ہے۔

ریحام خان کا کہناتھاکہ میاں صاحب کو میرا مشورہ ہے کہ جیسا کہ سٹار پلس کے ڈرامے چلتے ہیں تو ہر دفعہ ایک ٹیزر دے کر ، اب سب کا سانس اٹکا ہواہے تو 13 دسمبر تک لے جانا ہو تو تھوڑا تھوڑا کر کے جاری کریں ، ابھی پوری ویڈیو جاری نہ کریں ، کیونکہ ہو سکتاہے کہ اسی طریقے سے کام ہو جائے ، میرے خیال ہے کہ میاں صاحب کے پاس کافی مواد ہے ۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل جج کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس نے سیاسی میدان میں بھونچال لاکھڑا کیا تھا ، اسی ویڈیو میں وہ جج تھے جنہوں نے نوازشریف کو سزا سنائی تھی ۔