ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف بہاول پورزاہدعلی خاں نے شکاریوں کے خلاف چھاپہ مارٹیم تشکیل دے دی

بہاول پور
ایم اقبال انجم سے
محکمہ شکاربہاول پورڈویثرن کے ڈپٹی ڈائریکٹرزاہد علی خاں نے سیکرٹری وائلڈ لائف پنجاب کی ہدائیت پرچولستان سمیت بہاول پورکی تینوں اضلاع سے نایاب پرندوں اور بیٹروں کے شکارکھیلنے والے شکاریوں کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے چولستان میں چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں اور سیکڑوں شکاری بھی سامان آلات سمیت گرفتار کیئے گئے ہیں،اس موقع پر نیشنل پریس کلب پنجاب کی میڈیا ٹیم نے ان کے آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹرسے ملاقات کی توانہوں نے کہا کہ میں نے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے دی ہیں رات کے خود اپنی سپیشل ٹیم کے ساتھ نکلوں گا اور شکارکھیلنے والوں کی گرفتاریاں کرونگا زاہد علی خاں نے کہا کہ میڈیا مجھے میرے محکمہ کے بدعنوان عملہ کی نشاندہی کرے میں ان کے خلاف سخت کاروائی کرونگا،انہوں نے کہا کہ محکمے کا عملہ ہرجگہ سے روزانہ بیٹروں کا شکارکرنے والوں کوپکڑرہا ہے ان سے ہم بھاری جرمانے بھی وصول کیئے ہیں،،اس موقع پر اینکرپرسن رفعت انجم،اوررائے غلام نبی بھی موجود تھے،