ایلون مسک کے باپ نے سوتیلی بیٹی سے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی

نیو یارک : دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے اپنی سوتیلی بیٹی سے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایرول مسک نے دی سن کو دیے گئے انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ سنہ 2019 میں ان کی سوتیلی بیٹی نے ان کے دوسرے بچے کو جنم دیا تھا۔ ” ہم زمین پر صرف اس لیے موجود ہیں تاکہ ری پروڈکشن کرسکیں۔”

ایرول مسک کے اپنی سوتیلی بیٹی جانا بیزوڈین ہاؤٹ کے ساتھ تعلقات ہیں، دونوں کے ہاں 2017 میں ایلیٹ نامی لڑکا پیدا ہوا تھا۔ اپنے انٹرویو میں ایرول نے کہا کہ انہوں نے دوسرے بچے کے حوالے سے کوئی پلاننگ نہیں کی تھی۔ ” میں نے اپنی سوتیلی بیٹی سے پیدا ہونے والی بیٹی کا ڈی این اے نہیں کرایا لیکن وہ میری دوسری بیٹیوں جیسی ہی لگتی ہے۔”

جانا بیزوڈین ہاؤٹ ایرول مسک کی دوسری بیوی ہائیڈی بیزوڈین ہاؤٹ کی بیٹی ہیں۔ ایرول نے ہائیڈی سے سنہ 1979 میں ایلون مسک کی ماں سے علیحدگی کے بعد شادی کی تھی۔ جب یہ شادی ہوئی اس وقت جانا کی عمر چار برس تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں