فیصلہ کن وقت میں بے روزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب بے روزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ،یہ سارے اکٹھے کیوں ہوئے ،کیوں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انصاف لائرزفورم کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں کانظریہ اپنی کرپشن بچانا ہے ، کابینہ اجلاس میں نوازشریف کی بیماریاں بتائی گئیں توشیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسوآگئے،

شیریں مزاری کےآنسو ؤ ں سےسمجھ سکتے ہیں کہ نوازشریف کی کیا کیا بیماریاں بتا ئی ہونگی ، کہا گیا کہ نوازشریف کوکچھ ہوا توآپ ذمہ دارہونگے، خود لندن میں بیٹھاہےکارکنو ں سے کہتا ہے سڑکوں پر نکلیں ، کارکنوں کو قیمے کےنان بھی کھلادیں مگرنہیں نکلیں گے، کیوں کہ لوگ کسی کی چوری بچانے کیلئے نہیں نکلتے ،لوگ کسی مقصداورنظریےکیلئےنکلتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ سیاسی بےروزگارلوگ قانون کی بالادستی کو نہیں مانتے ، یہ لوگ پاکستان کی سپریم کورٹ کےفیصلےنہیں مانتے، اسی لیے جب عدالت فیصلہ کرتی ہےتوکہتے ہیں کہ مجھےکیوں نکالا ، محمد زبیر ، نواز شریف کو آیت اللہ خمینی سے تشبیہ دے رہے ہیں،کہاں آیت اللہ خمینی کہاں نواز شریف ،آیت اللہ خمینی تو دہی اور روٹی پرگزاراکر لیاکر تےتھے ، جب کہ نواز شریف کیلئے تو لاہور سے ہیلی کاپٹر میں نہاری آتی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی ریاست میں ظلم اور ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا ، جب کہ مسلمان مدینہ کی ریاست پر عمل کرکے اوپر اٹھا ہے، اسی لیے میں نے جان کر الیکشن سے پہلے مدینہ کی ریاست کی بات کی ، کیوں کہ ریاست مدینہ میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تھا ، اس وقت سب بے روزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ،یہ سارے اکٹھے کیوں ہوئے ،کیوں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے ۔