تھانہ صدریزمان ،اغواڈکیتی،5ماہ گزرنے کے باوجودملزمان گرفتار نہ کیے گئے

بہاول پور
ایم اقبال انجم سے
تحصیل یزمان کے چک نمبر17بی سی 5ماہ قبل ہونے والی ظلم وجبروتشددبربریت اغواڈکیتی کی واردات،تھانہ صدرکی بھینٹ چڑھ گئی،دومقدمات درج ہونے کے باوجود ایس ایچ اونے ملزمان سے سازبازکرلی بغیرضمانت حاصل کیئے ملزمان طیب شہزاد وغیرہ نے متاثرین کی زندگی اجیرن بناڈالی،آج متاثرین نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم اور تھانہ صدر کے ایس ایچ اوکے ناروارویہ بارے اپنے چک میں میڈیا ٹیم کے سامنے احتجاج کیا اورمتاثرمحمد اکمل بلوچ نے بتایا کہ اس چک کے چوہدری محمد طیب شہزادایک سودخورہے جو یہاں کے غریبوں پر ظلم کرتا ہے اس شخص نے 5ماہ قبل اپنے مسلح غنڈوں کے ساتھ میرے گھرپر حملہ کیااہل خانہ کویڑگمال بناکرعورتوں بچوں کوتشددکانشانہ بنایااور گن پوائینٹ پرہماراٹریکٹرڈکیتی کرلیااور میری 19سالہ بہوشازیہ کو بھی اغواکرلیاجس کے ڈکیتی اور اغواکے دوعلیحدہ مقدمات نمبری336/20اور224/20تھانہ صدریزمان میں درج کرائے ایس ایچ اونے ملزمان سازباز کرلی آج 5ماہ اس واقعہ کوہورہے ہیں ملزمان کو گرفتار نہ کیاگیا ہے بلکہ ہم پردباوڈالا جارہا ہے کہ ملزمان سے صلح کرلیں وگرنہ جھوٹے مقدمات میں پھنسادیئے جائیں گے،اس واقعہ بارے میں اور میری بیوی نے ڈی پی اواور آرپی او بہاول پور کو درخواست واگزارکی جس پر اعلیٰ افسران نے نوٹس لیا مگر ایس ایچ اونے اپنے اعلیٰ افسران کا حکم ہوامیں اڑاتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری نہ کی ہے ملزمان جوکہ علاقے کے چھٹے ہوئے بدمعاش ہیں بغیر ضمانتوں کے دندنا رہے ہیں اور ہماری زندگی اجیرن بنا دالی ہے ہمیں ان سے جان کے خطرات لاحق ہیں،ان متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے فی الفورنوٹس لینے کا مطالبہ کیا انصاف نہ ملنے کی صورت میں خودسوزی کی دھمکی دی ہے،،،