پاکستانی گلوکار جنس تبدیل کروا کر لڑکی بن گیا

لاہور: پاکستانی گلوکار جنس تبدیل کروا کر لڑکی بن گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکے کے طور پر پیدا ہو کر جوانی سے قبل اپنی جنس تبدیل کروانے والی پاکستانی گلوکارہ و ماڈل شاعرہ رائے کو عام طور پر لوگ ٹرانس جینڈر گلوکارہ ہی سمجھتے ہیں۔درحقیقت انہوں نے جنیڈر ڈس آرڈر کی خرابی کے باعث جوانی سے قبل ہی اپنی جنس تبدیل کروائی تھی۔

انہوں نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میں پہلی بار اپنی جنس اور زندگی پر کھل کر بات کی۔بتایا کہ کس طرح انہیں جنس تبدیل کروانے سے قبل مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شاعرہ رائے کا کہنا تھا کہ وہ پیدائش سے لے کر تقریبا بلوغت تک لڑکا ہی تھیں۔تاہم کبھی بھی لڑکوں والے احساسات نہیں جاگے اور ان کی شکل بھی لڑکیوں کی طرح تھیں۔

وہ بچپن سے ہی اپنے جنسی مسائل سے متعلق آگاہ تھیں۔ور ان کی والدہ کو بھی ان کی پریشانیوں کا علم تھا مگر ان کی باتوں پر کوئی یقین نہیں کرتا تھا اور ہر کوئی سمجھتا تھا کہ وہ بہانے اور ڈرامے کر رہی ہیں

جب کہ 12 سال کی عمر میں پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کالج کے زمانے میں طالب علموں کی جانب سے بہت زیادہ ہراساں کیا جاتاتھا جس کی وجہ سے ایک بار تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش بھی کی۔لوگوں کے رویے سے تنگ شاعرہ رائے نے تین بار خودکشی کی کوشش کی۔لیکن اللہ نے انہیں نئی زندگی دی۔رواں برس کے آغاز میں ان کا گانا رات ریلیز ہوا جسے بالی وڈ فلم گھوسٹ میں بھی شامل کیا گیا۔وہ اس وقت کئی گانے ریلیز کرچکی ہیں جب کہ ماڈلنگ بھی کی ہے۔