چولستان میں جانوروں کی ویکسینشن کیلئے ڈئرایکٹرلائیواسٹاک ڈاکٹرعلی رضاعباسی کا سخت نوٹس

بہاول پور
ایم اقبال انجم سے
ڈئرایکٹرمحکمہ لائیواسٹاک چولستان بہاول پورڈویثرن ڈاکٹرعلی رضا عباسی نے کہا ہے کہ چولستان میں مویشیوں کو بروقت ادویات کی فراہمی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو چولستان میں جاکر ویکسینشن کر رہی ہیں،یے بات انہوں نے نیشنل پریس کلب پنجاب کی میڈیا ٹیم کو ملاقات کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ محکمہ کے اندرچھپی کالی بھیڑوں کو ہرگز معافی نہیں دونگاکسی بھی ملازم کے خلاف شکائیت آئی محکمانہ کاروائی کرونگا انہوں نے کہا کہ چولستان سے آنے والی مویشیوں کے بارے میں شکایات کا میں نے بروقت نوٹس لیا ہے اب انشاء اللہ چولستانی باشندوں کی شکایات کا ازالہ کیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ جس جگہ ہمارے محکمہ کی ٹیم نہیں پہنچ سکتی مجھے چولستانی بتائیں میں خود اس پر ایکشن لونگااور زمہ دار عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی،انہوں نے بتایا کہ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے عارضی ملازمین کو حکومت پنجاب کنفرم کرنا ہے یے بات سیکرٹری لائیواسٹاک کے نوٹس میں دی جاچکی ہے جب حکومت پاکستان اس پر نوٹس لے گی ڈیلی ویجزملازمین کے مسائل بھی حل ہوجائیں گے،انہوں نے کہاکہ میڈیا میری آنکھ کان اور ناک ہیں مجھے چولستان میں بیمارجانوروں اور میرے ملازمین کی بدعنوانیوں کی نشاندہی کریں میں خود موقع پر جاکر شکایات کا ازالہ کرونگا،